16 مارچ 2026 - 11:51
مآخذ: ابنا
محمد بن سلمان اور محمد بن زاید کا خطے میں فوری جنگ بندی پر زور

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے خطے میں جاری کشیدگی کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے خطے میں جاری کشیدگی کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہوئی جس کا آغاز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کیا گیا۔ گفتگو میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے خلیج فارس کے خطے میں اپنے اتحادی ممالک سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ایسے کسی اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کا سبب بن سکتا ہو۔

دریں اثنا ایک برطانوی ویب سائٹ، جسے قطر کے قریب سمجھا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض نے ایران پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا، تاہم نجی طور پر خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے بچیں جو تہران یا اس کے اتحادی گروہوں کے ردعمل کا باعث بن سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha